• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 36206

    عنوان: میں شیعہ فرقہ کے بارے میں معلوم کرنا چاہتاہوں، عام طورپر انہیں یزید کی اولاد تصور کیا جاتاہے اور بعض عالم یہ کہتے ہیں کہ بی بی زینب نے یزید کو بد دعا دی تھی کہ وہ اور قیامت تک آنے والی اس کی اولاد حسین رضی اللہ عنہ کاماتم کریں گے تو کیا یہ شیعہ یزید کی اولاد ہے اور کیا شیعہ صحیح مسلمان ہیں یا نہیں؟

    سوال: میں شیعہ فرقہ کے بارے میں معلوم کرنا چاہتاہوں، عام طورپر انہیں یزید کی اولاد تصور کیا جاتاہے اور بعض عالم یہ کہتے ہیں کہ بی بی زینب نے یزید کو بد دعا دی تھی کہ وہ اور قیامت تک آنے والی اس کی اولاد حسین رضی اللہ عنہ کاماتم کریں گے تو کیا یہ شیعہ یزید کی اولاد ہے اور کیا شیعہ صحیح مسلمان ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 36206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 240=146-2/1433 بعض عالم سے جو بات آپ نے سنی ہے ان سے درخواست کیجیے کہ کتاب کے حوالہ کے ساتھ پوری بات لکھ کر دیں، پھر اس پر غور کرلیا جائے گا۔ شیعہ فرقہ ایک گمراہ فرقہ ہے، اس کے عقائد کفر وارتداد تک پہنچے ہوئے ہیں، یہ صحیح مسلمان نہیں ہیں۔ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ماتم کرنا جائز نہیں ہے۔ جس شیعہ کے بارے میں آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ یزید کی اولاد ہے یا نہیں؟ اس کا جواب دینے کے لیے اس شیعہ کا نسب نامہ دیکھنا ہوگا، بغیر اس کے اس کے نسب کے بارے میں کوئی قطعی حکم نہیں لکھا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند