• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 35715

    عنوان: شیعہ ارتداد کا آغاز کب سے ہوا ہے، یعنی شیعہ کونسی صدی میں وجود میں آئے؟

    سوال: شیعہ ارتداد کا آغاز کب سے ہوا ہے، یعنی شیعہ کونسی صدی میں وجود میں آئے؟

    جواب نمبر: 35715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 12=15/1/1433 شیعہ مذہب کی ابتداء حضرت عثمانی غنی رضی اللہ عنہ کے آخری دور میں ہوئی جس کے موجد یہودی الاصل منافق ”عبد اللہ بن سبا“ اوراس کے رفقاء تھے، اِن لوگوں نے اپنے کو شیعانِ علی کے نام سے موسوم کیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت میں غلو و افراط سے کام لیا، دیگر صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ بغض وعداوت اور ”نعوذ باللہ“ جن صحابہ رضی اللہ عنہم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی اُن سب کو کافر قرار دیا، اِس کے علاوہ اِن کے بہت سے باطل عقائد ونظریات ہیں، تفصیل کے لیے دیکھئے حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ کی کتاب ”تحفہٴ اثنا عشریہ“ وکذا في کتاب الملل والنحل: ۱/۱۴۶، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند