عقائد و ایمانیات
>>
فرق باطلہ
سوال نمبر: 30851
عنوان: قادیانی یا مرزائی کے بارے میں کچھ جانکاری چاہتاہوں۔اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ قادیانی اور مرزائی کافرہیں اور خارج از اسلام ۔ مگر کیا وہ اہل کتاب ہیں؟کیوں کہ وہ تمام الہامی کتابوں کو مانتے ہیں۔ (۲) کیا ہم غیر مسلموں کو جواب میں والسلام کہہ سکتے ہیں؟
سوال: قادیانی یا مرزائی کے بارے میں کچھ جانکاری چاہتاہوں۔اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ قادیانی اور مرزائی کافرہیں اور خارج از اسلام ۔ مگر کیا وہ اہل کتاب ہیں؟کیوں کہ وہ تمام الہامی کتابوں کو مانتے ہیں۔ (۲) کیا ہم غیر مسلموں کو جواب میں والسلام کہہ سکتے ہیں؟(۳) اگر کوئی مسلمان کہے تو قادیانی اور مرزائی کافرہیں اور غیرمسلم ہیں گمر وہ عیسائی اوریہودی کی طرح ان کو اہل کتاب مانے تو کیا وہ شخص کافر ہوجائے گا،قادیانیوں کو اہل کتاب کہنے کی وجہ سے ؟براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 3085101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 608=369-4/1432
نہیں، اہل کتاب نہیں ہیں بلکہ کافر اور مرتد ہیں۔
(۲) السلام علی من اتبع الہدی کہیں یا ہداک اللہ کہہ دیں، اگر اس نے سلام کیا ہے تو وعلیکم کہہ سکتے ہیں۔
(۳) قادیانی مرزائی کو اہل کتاب کہنا غلط ہے، کہنے والے کو اپنے قول سے توبہ کرنی چاہیے، انھیں اہل کتاب کہنا اس لیے جائز نہیں کہ یہ عقیدہٴ ختم نبوت کا انکار کرنے کی وجہ سے کافر ومرتد ہوگئے، یہ خود بھی اپنے کو اہل کتاب نہیں کہتے تو یہ توجیہ القول بما لا یرضی بہ القائل ہوئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند