• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 23671

    عنوان: کیا شیعہ لوگوں کے ساتھ کھانا کھانا ٹھیک ہے یا نہیں؟ آفس میں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے؟ اور کچھ منع کرتے ہیں۔شیعہ کے بارے میں آپ کے پاس جتنی معلومات ہوں ، براہ کرم، مجھے فراہم کریں۔میں نے پہلی مرتبہ آپ کی ویب سائٹ دیکھی ہے، بہت خوشی ہوئی۔زندگی رہی تو اور بھی سوال کروں گا۔ 

    سوال: کیا شیعہ لوگوں کے ساتھ کھانا کھانا ٹھیک ہے یا نہیں؟ آفس میں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے؟ اور کچھ منع کرتے ہیں۔شیعہ کے بارے میں آپ کے پاس جتنی معلومات ہوں ، براہ کرم، مجھے فراہم کریں۔میں نے پہلی مرتبہ آپ کی ویب سائٹ دیکھی ہے، بہت خوشی ہوئی۔زندگی رہی تو اور بھی سوال کروں گا۔ 

    جواب نمبر: 23671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1312=1058-7/1431

    شیعہ کے مختلف فرقے ہیں، جو فرقہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمتِ زنا لگاتا ہے یا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے صحابی ہونے کا منکر ہے، یا حضرت علی رضی اللہ عنہ میں اللہ تعالیٰ کا حلول مانتا ہے یا ان کو نبی آخر الزماں اعتقاد کرکے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے متعلق وحی پہنچانے میں غلطی کا معتقد ہے یا قرآن کریم میں تحریف مانتا ہے وہ کافر ہے، اس سے تعلقات رکھنا اس کے یہاں کھانا پینا آنا جانا قطعاً ناجائز ہے۔ مزید معلومات کے لیے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید ہوگا: (۱) ایرانی انقلاب امام خمینی اور شیعیت، از مولانا منظور نعمانی صاحب رحمہ اللہ (۲) قرآن اور شیعہ جس کا اصل نام تنبیہ الحائرین ہے از مولانا عبدالشکور صاحب رحمہ اللہ۔ (۳) تحفہٴ اثنا عشریہ کا اردو ترجمہ از مولانا عبد العزیز صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ۔ (۴) قلاتلان حسین کی خانہ تلاشی۔ (۵) شیعہ اثنا عشریہ کافر کیوں ہیں؟ اہل تشیع کے اکثر واقعات سننے میں آئے ہیں کہ وہ اہل سنت والجماعت کو نجاست کھلادیتے ہیں اوراس کو ثواب سمجھتے ہیں، لہٰذا ان سے پوری احتیاط برتی جائے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند