عقائد و ایمانیات
>>
فرق باطلہ
سوال نمبر: 171042
عنوان: زمین والدہ کی ہے انھوں نے اس کی ایک قیمت طے کی ہے مگر ایک بھائی کو اختلاف ہے تو کیا میں والدہ کی لگائی قیمت میں زمین خریدسکتا ہوں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں؟ ہم چھ بھائی اور آٹھ بہنیں ہیں، میں اپنی والدہ کی ایک زمین خریدنا چاہتا ہوں، اس کی جو قیمت والدہ سے طے ہوئی ہے اس پر ایک بھائی کے علاوہ سارے بھائی بہن راضی ہیں، کیا ایسی صورت میں میرے لئے اپنی والدہ کی زمین خریدنا جائز ہے؟ بینوا توجروا
جواب نمبر: 17104201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 925-807/D=10/1440
والدہ اگر ہوش و حواس میں ہیں تو زمین کی جو قیمت وہ طے کر رہی ہیں اور اس پر بخوشی زمین دینے کو تیار ہیں تو زمین اس قیمت پر آپ کے لئے لینا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند