عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ
سوال نمبر: 166099
جواب نمبر: 166099
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 260-280/B=3/1440
قرآن کریم دین اسلام کی بنیاد ہے یہ اللہ کی طرف سے نازل کی گئی ہے یہ للہ کا کلام ہے اور سچی کتاب ہے اس پر ہر مسلمان کو ایمان لانا ضروری ہے۔ اگر قرآن کو کوئی سچی کتاب نہ مانے او راس پر ایمان نہ لائے اور اس میں تحریف کا قائل ہو تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ شیعہ فرقہ قرآن کریم کو تحریف شدہ مانتا ہے ان کی سب سے معتبر کتاب ”الکافی“ میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ بیشمار آیتوں کے بارے میں لکھا ہوا ہے کہ صحابہ کرام نے ان آیتوں کو اپنی طرف سے بدل دیا ہے ۔ کیا قرآن کو جو فرقہ محرف (تحریف شدہ) مانے وہ مسلمان ہوسکتا ہے حالانکہ جب سے قرآن نازل ہوا آج تک اس میں کوئی تحریف (رد وبدل) نہیں ہوا۔ شیعوں کے بارے میں حضرت مالک رحمة اللہ علیہ نے اپنے دور میں فرمایا تھا کہ یہ لوگ کافر ہیں امام مالک تبع تابعی تھے۔ دیکھئے علامہ شاطبی کی کتاب الاعتصام جلد دوم ۔ مولانا منظور نعمانی کے بارے میں جو خیالات آپ نے ظاہر کئے ہیں وہ خلاف تحقیق ہیں انہوں نے علامہ خمینی کے تمام لٹریچر کو اکٹھا کیا بہت دنوں تک ان کا مطالعہ کیا پھر ان کی روشنی میں بھی سوال مرتب فرمایا اور علماء سے فتوی حاصل کیا۔ اور سب ہی علماء نے شیعوں کے کافر ہونے کی تصدیق فرمائی۔ اسی طرح اور اس سے پہلے ۱۹۲۷ء میں حضرت مولانا عبد الشکور صاحب نے شیعوں کے تمام فرقوں کے عقائد تحریف قرآن کے سلسلہ میں ان کی کتابوں کے حوالہ سے لکھے پھر اس کی روشنی میں علماء نے استفتاء کیا تو تمام علماء نے بالاتفاق شیعوں کو کافر کہا۔ آپ نے علماء اہل سنت کے اعتراضات کو بیجا تحریر فرمایا ہے پہلے بیجا ہونا ثابت کریں گے۔ اس کے بعد آگے اور کچھ لکھا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند