عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ
سوال نمبر: 165462
جواب نمبر: 165462
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 104-94/H=1/1440
(۱) شیعوں کا وہ فرقہ کہ جو تحریف قرآن کا قائل ہے حضرات شیخین (ابو بکر صدیق و عمر فاروق) رضی اللہ عنہما کی تکفیر کرتا ہے اور ام لموٴمنین حضرت سیدہ صدیقہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا پر تہمت زنا عائد کرتا ہے (نعوذ باللہ من ہذہ الخرافات والھفوات) جیسا کہ یہ عقائد خبیثہ شیعہ مذہب کی امہات کتب میں مصرح ہیں تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو ۔
(الف) شیعہ اور قرآن: مصنفہ حضرت امام اہل سنت والجماعت مولانا عبد الشکور صاحب لکھنوی رحمہ اللہ۔
(ب) امام خمینی اور شیعیت: مصنفہ حضرت اقدس مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمةاللہ تعالی علیہ ۔
ایسا فرقہ بلاشبہ مسلمان نہیں بلکہ دائرہٴ اسلام سے خارج ہے۔
(۲، ۳) فیس بک پر کیا پوسٹ آپ نے پڑھی تھی؟ بعینہاس پوسٹ کو نقل کرتے پھر اس پر کس نے کیا تبصرہ کیا تھا اور آپ سے آپ کے مسلمان ہونے کا کون کس طرح کا ثبوت مانگتا ہے اس کو تبصرہ نگار سے لکھوا کر بھیجئے تو تفصیل سے اس کا جواب لکھ دیا جاتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند