• >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 156132

    عنوان: کل ملکیت وارثوں میں کس طرح تقسیم ہو

    سوال: سوال: محمد فصیح اللہ کی اہلیہ کا بیٹے محمد انور کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد انتقال ہو گیا۔تو انہوں نے دوسرا نکاح کر لیا۔ان کی دوسری اہلیہ قمرالنساں کو تین بیٹیاں فرزانہ، ریحانہ، نورانہ اور تین بیٹے محمد ارشد، محمد دانش،محمد طارق ہوے ۔بیٹی فرزانہ کا لڑکپن میں ہی انتقال ہو گیا۔ محمد فصیح اللہ کا پہلے پھر قمرالنساں کا انتقال ہوا۔اب ان دونوں کی کل ملکیت ان کے وارثوں میں کس طرح تقسیم ہو۔ از راہ کرم رہبری فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 156132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:205-185/M=3/1439

    صورت مسئولہ میں دونوں مرحومین کا ترکہ از روئے شرع ۳۲۰سہام میں منقسم ہوگا جن میں سے محمد انور کو ۵۶/ سہام اور محمد ارشد، محمد دانش اور محمد طارق ان تینوں میں سے ہرایک کو ۶۶، ۶۶سہام اور ریحانہ، اور نورانہ میں سے ہرایک کو ۳۳، ۳۳سہام ملیں گے۔ محمد انور اپنے والد (محمد فصیح اللہ مرحوم) کا تو وارث ہوگا لیکن قمر النساء کے ترکہ سے حصہ نہیں پائے گا۔

    ارشد = 66

    دانش = 66

    طارق = 66

    انور = 56

    ریحانہ = 33

    نورانہ = 33


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند