• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 153560

    عنوان: شکیل بن حنیف کے ماننے والوں کو سلام کا جواب دینا

    سوال: کیا ہم ان لوگوں کے سلام کا جواب دے سکتے ہیں جو شکیل بن حنیف لعنت اللہ کے جھوٹ پر یقین رکھتے ہیں؟ کیسے ہمیں اس طرح کے لوگوں (قادیانی، شکیلی، دین دار انجمن، منکر حدیث)کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہئے؟ یعنی ان سے دوستی کرنا،ان کی تقریبات میں شریک ہونا یا ان کے ساتھ بزنس پارٹنر ہونا؟

    جواب نمبر: 153560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1235-1162/sd=11/1438

    شکیل بن حنیف اپنے عقائد کی وجہ سے کافر مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہے اور جو لوگ اس کو سچا مان کر اسے امام مہدی اور مسیح موعود عیسی علیہ السلام مانتے ہیں یا اس عقیدہ پر اُس کے ہاتھ پر بیعت ہوتے ہیں، وہ بھی بلا شبہہ کافرو مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں ، ایسے لوگوں سے تعلقات ترک کرنا ، اُن سے معاملات اور معاشرت میں دوری اور کنارہ کشی اختیار کرنا ضروری ہے ، ایسے لوگ اگر سلام کریں، تو ان کے جواب میں ہداک اللہ کہدینا چاہیے ۔ شکیل بن حنیف کے سلسلے میں دار العلوم دیوبند کا مفصل و مدلل فتوی دار العلوم کی ویب سائٹ پر موجود ہے ، ملا حظہ فرمالیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند