• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 150793

    عنوان: میں اہل سنّت والجماعت حنفی دیوبندی ہوں؟کیا غیر مقلدین اور تمام فرقہ باطلہ سے مناظرہ کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: جیسا کے آپ کو معلوم ہی ہے کہ شیعت غیرمقلدیت قادینیت اور بریلویت لوگوں کو اپنی دعوت دیتے ہیں اور علماء حق اہلسنّت والجماعت حنفی دیوبند کی برائیاں اور عبارتوں کو تاویل کر کے بدذن کر دیتے ہیں اور اپنے آپ کو حق بتا تے ہیں عام عوام کو علماء سے کاٹ دیتے ہیں اور جو لوگ علماء کے پاس جاتے ہیں ان کو تصّلی بخش جواب کہ بجاے ڈانٹ ملتی ہے کے ان مسئلوں میں نہ پڑو لیکن باطل یہی کہ کر بھیجتا ہے کہ جاو اپنے علماء سے پوچھو وہ بتا ہی نہیں پائیں گے ، اس کی وجہ یہی ہے کہ طالب علم کے زمانہ میں پڑھ کر سب کچھ بھلا دیا اور مطالع نہیں رکھا میرے بار بار کہنے کے باوجود علماء صرف نماز پڑھانا اور عصر کی نماز کے بعد اردو کی کتاب پڑھنا بس یہی رہ گیا ہے ہمارے علماء اکرام کے پاس اس معاملے کو گہرای سے اس لیے سمجھتا ہوں کیوں کہ ہمارے کئی ساتھی شکار بن چکے ہیں۔ اور کوئی دس سال رہا کوئی پانچ سال گمراہی میں بتا دے اور روتے ہوئے ، شکایت کرتے ہیں کہ کاش ہمیں کوئی معتبر عالم یا مفتی صاحب پہلے مل جاتے تو اتنے سال ہماری نماز خراب نہیں ہوتی، اب یہاں میں نے لائبریری کھولی ہے جس میں میں نے علماء دیوبند کی فرقہ باطلہ کے رد پر کتابیں رکھی ہیں اور اپنے ساتھ بھٹکے ہوئے ، نوجوان جو اب الحمداللہ اہل سنّت دیوبند ہیں، ہم لوگ ان سوالات و اشکال کے جوابت دیتے ہیں جوعام انسان کے ذہین میں ڈالے جاتے ہیں اور اگر کوئی بہک رہا ہوں تو اس کی اصلاح کر کے واپس دعوت وتبلیغ کے کام میں لگا دیتے ہیں، ضرورت پڑھنے پر مناظرے بھی کرتے ہیں۔ باہر سے علماء کو بلا کر رد باطلہ پر پروگام بھی کرتے ہیں۔ یہ سارا خرچ ہم خد کالج کے طالب علم اپنی جیب سے برداشت کرتے ہیں۔ ہمارے بارے میں آپ مفتیان کی کیا رائے ہے ، کیا ہم گمراہ ہیں کیا حکم ہے ہم جیسے لوگوں کے بارے میں جو عالم تو نہیں ہیں اس کے باوجود مدمقابل کے علماء کے چھکّے چھڑا دیتے ہیں اور دارلعلوم دیوبند پر کیچڑ اوچھالنے والوں کو جواب دیتے ہیں۔ یہ سب ہم نے آپ سے سیکھا ہے خاص طور پر مفتی راشد صاحب کے بیانات سے اللہ ان کو لمبی عمر اتا کرے اللہ اور اس کے رسول صلی علیہ وسلم اور اصحاب پیغمبر صلی علیہ وسلم اور امّہات المومینین رضی اللہ تعلہ انہ اور فقہاے اکرام اور عداکابر علماے دیبند کا دفاع کرتے ہیں۔ دارلعلوم دیوبند سے وابستہ اپنے اکابر علما ئے دیوبند کا دفاع کرتے ہیں جواب کا منتظر رہوں گا۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1064-1141/L=9/1438

    آپ لوگوں کا یہ عمل درست ہے ،مگر چونکہ آپ لوگ باضابطہ عالم نہیں ہیں؛اس لیے علماء ومفتیان سے تعلقات بنائے رکھیں تاکہ مسائل کو بصیرت کے ساتھ سمجھ سکیں اور پھر فرقہ باطلہ کی تردید اچھے انداز میں کرسکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند