• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 150501

    عنوان: کیا اباضی کوئی فرقہ ہے؟

    سوال: اباضی (الاباضیہ) یہ کوئی فرقہ ہے؟ عمان میں ان لوگوں کی اکثریت ہے، اور وہ لوگ نماز میں ہاتھ نہیں باندھتے اور ایک ہی سلام پر نماز ختم کردیتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ اباضی خوارج میں سے ہیں؟ اور خوارج کے پیچھے نماز جائز ہے؟

    جواب نمبر: 150501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 947-1015/H=10/1438

    سلطنت عمان میں جو فرقہٴ ذکریہ اباضیہ ہے جس کا بانی عبد اللہ بن اباض بتلایا جاتا ہے وہ خوارج ہی کی ایک شاخ ہے۔ اس فرقہ کے امام کے پیچھے نماز درست نہیں ہوتی احسن الفتاوی کی جلد اول میں بارہ صفحات پر مشتمل ایک رسالہ ہے جس کا نام ”الرجوم الشہابیة علی الفرقة الذکریہ والإباضیة“ ہے اس رسالہ میں خود اسی فرقہ کی اصل کتابوں کے حوالہ سے اس کے عقائد واعمال کے زیغ وضلال کو لکھا گیا ہے حاصل وہی ہے کہ جو ا وپر لکھ دیا( ملاحظہ ہو احسن الفتاوی از ص ۱۸۷تا ۱۹۸فی المجلد الأول)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند