• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 149112

    عنوان: شیعہ کے ساتھ دوستی کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: شیعہ کے ساتھ دوستی کرنا کیسا ہے ؟ براہ کرم جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 149112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  715-599/H=6/1438

    دوستی کا تعلق رکھنا جائز نہیں بالخصوص غالی شیعہ (کہ جو حضراتِ صحابہٴ کرام اور ان میں بھی حضراتِ شیخین صدیق اکبر وفاروق اعظم رضی اللہ عنہما کو گالیاں دیتے اور برا کہتے ہیں قرآن کریم کو محرف مانتے ہیں، ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شانِ مقدس میں ہفوات بکتے ہیں) سے تودوستانہ تعلقات حرام ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند