• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 9862

    عنوان:

    بالغہ قریب البلوغ یعنی مراہقہ اورمشتہات لڑکیوں کا اقامتی مدرسہ درست ہے یا نہیں؟ اگر درست ہے تو کس صورت میں؟ اوراگر درست نہیں تو مفاسد اور وجوہ کیا ہیں؟ مدلل و مفصل جواب مرحمت فرمائیں۔

    سوال:

    بالغہ قریب البلوغ یعنی مراہقہ اورمشتہات لڑکیوں کا اقامتی مدرسہ درست ہے یا نہیں؟ اگر درست ہے تو کس صورت میں؟ اوراگر درست نہیں تو مفاسد اور وجوہ کیا ہیں؟ مدلل و مفصل جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 9862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 154=145/ ب

    اس کا مدار پردہ پر ہے اگر پردہ اور کنٹرول سخت ہے اور صرف معلمات درس دیتی ہوں تو اقامتی درسگاہ بالغہ لڑکیوں کے لیے بھی درست ہے۔ قابل اطمینان انتظام ہونا چاہیے۔ ہندوستان میں آج ہزاروں کی تعداد میں اقامتی درسگاہیں قائم ہیں اوربڑے اچھے ماحول میں دینی تعلیم وتربیت کے امور انجام پارہے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند