• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 9175

    عنوان:

    ہر بچہ فطر ت اسلام پر پیدا ہوتا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    ہر بچہ فطر ت اسلام پر پیدا ہوتا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے وضاحت فرماویں۔

    جواب نمبر: 9175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1592=1340/ ل

     

    ہربچہ کے فطرت اسلام پر پیدا ہونے سے مراد دین اسلام کو قبول کرنے کی استعداد ہے، یعنی اگر اس نو مولود بچہ کو اسی حالت پر چھوڑ دیا جائے اور اس پر غیر اسلامی ماحول کا سایہ نہ پڑے تو وہ اس فطرت کے راستہ سے بھٹکنے نہ پائے اورخود بخود اسلام کے راستہ پر چل پڑے۔ نو مولود آگے چل کر کیا بنتا ہے کس راستہ پر چلنے لگتا ہے اور کس مذہب کا پیرو اپنے آپ کو سمجھتا ہے، یہ سب اس ماحول کا نتیجہ ہوتا ہے، جو ماں کی گود، باپ کی تربیت و پروش اور خاندان و گھر کے روایتی اثرات کی صورت میں شروع سے اس کے دل و دماغ پر مسلط ہوجاتا ہے، اور اس تسلسل کے ساتھ مسلط رہتا ہے کہ آخر کار وہ بچہ عقل وشعور کی منزل میں داخل ہونے کے بعد خود کو اسی ماحول کا ایک لازمی حصہ سمجھنے لگتا ہے، اور اپنی اصل فطرت کے تقاضوں سے دور جاپڑتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند