• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 813

    عنوان: کن کن رشتہ دار عورتوں سے پردہ ہے؟

    سوال:

    میرے لیے کون کون سے رشتہ دار محرم ہیں ؟ میرا مطلب یہ ہے کہ کن رشتہ دار عورتوں کو اس لڑکے سے پردہ لازم ہے؟ کیا ممانی، چچی وغیرہ محرم ہیں، کیا ان پر لڑکے سامنے پردہ لازم ہے؟ کیا میرے ابو یا امی کے کزن (ماموں زاد، چچازاد، خالہ زاد، پھوپھی زادبھائی بہن) کی بیٹی کو مجھ سے پردہ لازم ہے؟ نیز، کزن بھائی بہنوں کو ایک دوسرے سے پردہ کرنا چاہیے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 365/م=365/م)

     

    جن عورتوں سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہے مثلاً، بیٹی، بہن، ماں، دادی، نانی، بھتیجی، بھانجی وغیرہ وہ سب محرم ہیں، ممانی، چچی وغیرہ محرم نہیں ہیں، ان سے پردہ لازم ہے۔ اپنے ابو یا امی کے کزن کی لڑکیوں سے پردہ ہے اور خود اپنے کزن (چچازاد، پھوپھی زاد وغیرہ) بھائی بہن کو ایک دوسرے سے پردہ لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند