• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 7738

    عنوان:

    میں ایک انڈین مسلم ہوں اور سعودی عربیہ میں کام کرتا ہوں۔ میرے دوبچے ہیں ایک لڑکا (محمد ریاض الدین عمر تقریباًچھ سال) اور ایک لڑکی (سمیہ عمر تقریباً چار سال) ہے۔ میری بیوی کا نام مرحومہ طلحہ جہاں (متوفی 6/مئی 2008) اس کا انتقال اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے دوران بیماری میں ہوا۔ میرے ساس اورسسر کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ ہمارے والد صاحب زندہ ہیں اورانڈیا میں ہمارے ساتھ رہتے ہیں جب کہ میری ماں کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔میرے بھائی اور بہن بھی ہیں۔ میری بیوی کے انتقال کے بعد میرے سالے نے میرے بچوں کو زبر دستی اپنی تحویل میں لے لیا اوروہ یہ کہتے ہیں کہ صرف وہی لوگ ہیں جو کہ بچوں کی دیکھ بھال کریں گے اور ان کی پرورش کریں گے اوروہ ہمیں ہمارے بچوں سے بھی ملنے نہیں دیتے ہیں۔ اورمیرے سالے اورسالی مجھے اس بات پر بھی مجبور کرتے ہیں کہ مجھے ہی ان کی پرورش کے تمام اخراجات برداشت کرنے ہوں گے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے ماہانہ ان کو تمام اخراجات دینے ہوں گے اور میرے بچوں کے نام پر ایک فکس ڈپوزٹ بھی جمع کرنا ہوگا۔ میرا لڑکا ایک اچھے اسکول میں پڑھ رہا تھا لیکن میرے سالے اور سالیوں نے میرے لڑکے کو اس اسکو ل سے نکلواکر کے اس کو ایک بہت ہی گھٹیا قسم کے اسکول میں داخل کرادیاہے۔ میرے سسرال والے جاہل اور لالچی ہیں اور ان کی رہنے کی حالت بہت خراب ہے اور وہ صرف نام کے مسلمان ہیں۔ میں اپنے بچوں کو اپنی تحویل میں لینا چاہتا ہوں تاکہ میں اپنے بچوں کی پرورش اسلام کے مطابق کرسکوں اور ان کواچھی تعلیم دے سکوں، لیکن وہ لوگ میرے بچوں کودینے سے منع کررہے ہیں۔ میں آپ کی رہنمائی اور فتوی کا طلب گار ہوں۔ جلدی جواب کا منتظر، کیوں کہ آپ کا فتوی میرے بچوں کی زندگی بچاسکے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2127=1643/ب

    نانی اور دادی کے بعد بچہ کی پرورش کا حق بچہ کی حقیقی بہن کو پھر ماں شریک بہن کو، پھر باپ شریک بہن کو، یہ بہی نہ ہوں تو بچہ کی خالہ پھر پھوپھی کو پرورش کا حق حاصل ہے۔ اور سات برس کی عمر تک اس کی پروش کرے گی اور لڑکی ہے تو اس کے بالغ ہونے تک پرورش کرے گی اور لڑکے اور لڑکی کی پروش کے تمام تر اخراجات آپ کے ذمہ واجب ہیں۔ آپ کے سالے کا زبردستی کرنا صحیح نہیں ہے، البتہ سالی (یعنی بچہ کی خالہ) اگر اپنی پرورش میں لینا چاہے تو اسے حق ہے۔

    نوٹ: لیکن بچے سے ملنے میں روک لگانا آپ کی سالی کے لیے جائز نہیں ہے، وہ حکم قرآنی کے خلاف ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند