• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 69176

    عنوان: غیر حاضری کرنے کی وجہ سے طلبہ سے تنبیہ کے طور پر مالی جرمانہ وصول کرنا ؟

    سوال: سوال: اسٹوڈینٹ سے مالی جرمانہ لیٹ آنے کی وجہ سے سے یا چھٹی کرنے کی وجہ سے تنبہاً لینا شرعا کیسا ہے ؟ مقررہ وقت پر فیس جمع نہ کروانے کی وجہ سے فیس میں بطور فیس کے اضافہ کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 69176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 966-796/D=11/1437 تاخیر سے آنے، یا غیر حاضری کرنے کی وجہ سے طلبہ سے تنبیہ کے طور پر مالی جرمانہ وصول کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، بلکہ کوئی دوسرا طریقہ اختیار کرنا چاہئے؛ مثلاً یہ ضابطہ بنا دیا جائے کہ مقررہ تنبیہات کے بعد اگر طالب علم غیر حاضری کرے، یا چھٹی پر تاخیر سے آئے تو اس کا نام ادارہ سے خارج کردیا جائے گا پھر اگر وہ طالب علم دوبارہ داخلہ چاہتا ہے تو اس کو داخلہ کے طور پر کچھ رقم ادا کرنی ہوگی، یہ صورت شرعاً جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند