• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 63197

    عنوان: پیدائشی بچہ کی با نگ نماز کا طریقہ کیا ہے ؟الفاظ کیا بلند آواز میں ادا کرنا ضرو ری ہے ؟

    سوال: پیدائشی بچہ کی با نگ نماز کا طریقہ کیا ہے ؟الفاظ کیا بلند آواز میں ادا کرنا ضرو ری ہے ؟

    جواب نمبر: 63197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 322-317/N=4/1437-U (۱، ۲) نومولود بچہ یا بچی کے کان میں اذان دینے کا طریقہ وہی ہے جو نماز کی اذان کا طریقہ ہے، البتہ چوں کہ اس میں رفع صوت مقصود نہیں؛ اس لیے کانوں میں انگلیاں دینے کی ضرورت نہیں، نیز بہت زیادہ آواز بلند کرنے کی بھی ضرورت نہیں، البتہ اذان واقامت دونوں میں فرق کے لیے دونوں کا لہجہ مختلف ہو، نیز اذان میں اقامت کی بنسبت کسی قدر آواز بھی بلند کی جائے، إن عمر بن عبد العزیز کان إذا ولد لہ ولد أخذہ کما ھو في خرقتہ فأذن في أذنہ الیمنی وأقام فی أذنہ الیسری وسماہ مکانہ (مصنف عبد الرزا ق۴: ۳۳۶) ، نیز فتاوی محمودیہ (جدید ڈابھیل مع حاشیہ ۵: ۴۵۴، ۴۵۵، سوال: ۲۲۵۲) اور احسن الفتاوی (۲: ۲۷۸، مطبوعہ: دار الاشاعت کراچی) دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند