معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 608566
علم دین حاصل کرنے کا طریقہ
میں آپ سے یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے بغیر مدرسہ کے یعنی گھر کی مجبوری کی وجہ سے وہ مدرسہ نہ جا سکے اور اس کے پاس ہفتے میں صرف دو دن ہوں و دینی تعلیم کیسے حاصل کریں ؟ اور اول عربی سی لیکر دورہ حدیث تک کون کون سی کتابیں وہ پڑھیں برائے مہربانی جواب جلد از جلد عنایت فرمائیں کیوں کہ موصوف کو دینی تعلیم حاصل کرنے کا بہوت شوق ہے ۔
جواب نمبر: 608566
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:657-493/L=6/1443
مذکورہ بالا صورت میں شخصِ مذکور کو چاہیے مقامی کسی مدرسہ میں چلے جائیں یا کسی عالم سے مل لیں اور جس قدر وقت دے سکتے ہوں اس کی تفصیل بتلادیں اور وہ حضرات جو وقت اور جو کتابیں پڑھنے کے لیے بتلائیں اس کے مطابق عمل کریں ، علم کا حصول اساتذہ سے حصول کے بغیر محض مطالعہ سے بہت مشکل ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند