معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 607707
کیا صرف کسی ایک استاذ سے پڑھ کر عالم کہلا سکتا ہے ؟
میرا ایک دوست جو حافظ ہے اور باقاعدہ مدرسہ سے فارغ ہے لیکن والد کے انتقال کی وجہ سے درس نظامی کے لئے مدرسہ جانے کا موقع نہ ملا اس لیے ہمارے یہاں ایک مفتی صاحب ہیں مفتی مصطفیٰ قاسمی صاحب ان سے اس نے درس نظامی کی ساری کتابیں پڑھی تو بعض لوگ اسے کہتے ہیں کہ تو عالم نہیں ہے عالم بننے کے لیے مدرسہ سے فارغ ہونا پڑہتا ہے اور مین مدرسہ سے فارغ ہوں اسے میں عالم سمجھتا ہوں اس کے علم کی بنا پر لیکن بہت سے لوگ نہیں مانتے کیا اس کو عالم کہنا جائز ہے ؟
جواب نمبر: 607707
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:149-116/D-Mulhaqa=5/1443
جس شخص نے علوم دینیہ کے مخصوص نصاب کو ثقہ اساتذہ سے پڑھ لیا ہو، اس کو عرفاً عالم کہا جاتا ہے ، پس اگر آپ کے دوست نے مذکورہ مفتی صاحب سے درس نظامی کی کتابیں سبقا سبقا پڑھ لی ہیں ، تو اس کو عرفا عالم کہاجاسکتا ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند