معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 607527
اسلامی خلافت کے دور میں کیا نظام تعلیم اور طریقہ تدریس تھا؟
سوال : مفتی صاحب! 1) اسلامی خلافت کے دور میں وہ کیا نظام تعلیم اور طریقہ تدریس تھا، جس سے ایک ہی جگہ پڑھے ہوئے افراد میں سے کوئی سائنس دان، کوئی حکمران، کوئی عالم ، اور کوئی سپاہی بنتے تھے ؟
2) ایسا نظام تعلیم موجودہ دور میں اپنے ادارے میں کس طرح رائج کیا جا سکتا ہے ؟
جواب نمبر: 60752704-Jan-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 440-538/B=05/1443
اسلامی نظام تعلیم و تعلم پر قاضی اطہر مبارکپوری رحمہ اللہ کی کتاب ”خیر القرون کی درسگاہیں اور ان کا نظام تعلیم و تربیت“ بہت اچھی کتاب ہے ا س کا مطالعہ فرمالیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اللہ
کی صفات کی تفصیلی معلومات کے لیے کوئی اچھی کتاب کا نام بتانے کی مہربانی کیجئے
جس میں ہر طرح کی جانکاری ہو۔
میر اسوال یہ ہے کہ اگر میں امتحان میں چوری کرتاہوں کیوں کہ مجھے اندیشہ ہے کہ اگر میں چوری کرکے نہ لکھوں تو میں امتحان میں نا کام ہوجاؤں گا ، اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتاہے کہ میں اللہ پر یقین نہیں کرتا اگرچہ میں اللہ پر یقن نہیں کرتاتو کیا یہ شرک کی قسم ہوگی یا نہیں ؟براہ کرم، جو اب دیں۔
1601 مناظرنوزائیدہ بچے کی اذان کہنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ از راہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔ پہلے اگر بائیں کان میں اقامت کہہ دیں اورپھر دائیں کان میں اذان کہہ دیں ، تو کیا اسے لوٹا نا ہوگا یا یہی کافی ہے؟تفصیل سے بتائیں۔
ہم نے بچی کا نام ھانیہ طے کیا ہے ، کیا یہ نام صحیح ہے؟ اس نام کا صحیح تلفظ و املا اور معنی کیا ہوگا؟
میں میڈیکل کالج میں
پڑھتاہوں۔ وہاں کا ماحول بہت خراب ہے۔ بے حیائی بہت عام ہے۔ لڑکا لڑکی ایک دوسرے
سے بات کرنے کو برا نہیں سمجھتے۔اگلے سال سے کالج کی انتظامیہ کی طرف سے کلینکل
گروپ بھی بنائے جائیں گے جس میں تین چار لڑکے اور گیارہ بارہ لڑکیاں ہوتی ہیں۔کیا
ضرورت کے تحت ان سے بات کی جاسکتی ہے؟ کوئی دعا یا وظیفہ اس ماحول سے اپنے آپ کو
بچانے کے لیے بھی بتادیں۔ نیز یہ کہ دعوت و تبلیغ کے لحاظ سے میری کیا ذمہ داریاں
ہیں؟
اسکولوں میں آٹھویں اور دسویں جماعت کے لڑکے اور لڑکیوں کے سالانہ پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں جس میں بچے ڈرامہ میں شریک ہوتے ہیں اور میاں اور بیوی یا ماں اور بچوں کا کردار ادا کرتے ہیں اگرچہ وہ سب غیر محرم ہوتے ہیں۔ نیز یہ کردار/کرتب ناظرین کے ذریعہ دیکھے جاتے ہیں جو کہ غیر محرم ہوتے ہیں۔ کیا بچوں کے لیے اسٹیج پراس طرح کے کرادار اداکرنا جائز ہے؟برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1470 مناظرمیں اتر دیناجپور کا رہنے والا ہوں۔ میں جہاں رہتاہوں وہاں پر لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی اٹھارہ سال سے پہلے ہی کروادیتے ہیں۔ پوری طرح جسم میں بالیدگی ہونے سے پہلے شادی کرنے کی وجہ سے لڑکیاں بچہ جنم دیتے وقت کافی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے اور بچہ بھی چھوٹا پیدا ہوتا ہے۔ جیسا کہ اسلام میں ماں باپ یا ولی کا پہلا فرض اولاد کو تعلیم دلانا ہوتا ہے، اس تعلیم کا معیار کیا ہونا چاہیے؟ ایک ?لڑکی کو تعلیم یافتہ? ہونے سے کیا مطلب ہے؟ ایک لڑکی اگر پڑھنا چاہے اور ماں باپ اس کو نہیں پڑھوائیں،اور بغیراس کی مرضی جانے اس کی شادی دلادیں تو کیاماں باپ کاایساکرنا صحیح ہے؟تعلیم یافتہ عورت شوہر کی عزت اور بال بچوں کی پرورش اور اپنے مذہب کے سارے فرائض کو صحیح ڈھنگ سے انجام دے سکتی ہے۔ یہ بات کہاں تک اسلامی نقطہ سے صحیح ہے؟
1480 مناظر