معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 605604
گلی میں پھینكی ہوئی لڑكی كی پرورش كرنا؟
سوال : محترم مفتی صاحب۔میرا ایک دوست ہے اس کی شادی کو 8 سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک اولاد نہیں ہیں ایک بچی (لڑکی)کسی نے گلی میں چھوڑ دی تھی شاید کسی نے زنا کیا تھا اور بچی پیدا ہونے کے بعد اسے گلی میں پھینک دیا تو کیا میرا دوست اس بچی کی پرورش کر سکتا ہے اپنی بیٹی کی طرح ۔اور کیا اسے اس بچی کو اپنی بہن یا بھابھی کا دودھ پلانا ضروری ہے تاکہ یہ بچی اس کی بھانجی یا بتیجی بن جاے ؟ اور کیا ایسے بچوں کی پرورش کرنا چاہیے کہ نہیں؟
جواب نمبر: 605604
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:987-640/sd=12/1442
جی ہاں! آپ کا دوست اس بچی کی پرورش کرسکتا ہے اور اس کو اپنی بہن اور بھابھی کا دودھ بھی پلاسکتا ہے؛ لیکن بہن یا بھابھی ہی کا دودھ پلانا ضروری نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند