• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 605320

    عنوان:

    مطلقہ عورت کی لڑکی کے نان و نفقہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟

    سوال:

    میرا ارادہ ایک طلاق شدہ لڑکی جس کی ایک سالہ بیٹی ہے، سے نکاح کرنے کا ہے، مجھے ایسی کتابوں کے نام بتائیں جس سے اسلامی روشنی میں ان کے حقوق جان کر عمل کرنے والا بنوں، اور اسلام نے سوتیلے باپ کی کیا ذمہ داری رکھی ہے یعنی مال ، دیکھ ریکھ کے حوالے سے نیز بائلوجیکل ذمہ داری ایک باپ کی کیا ہوگی؟ تفصیل سے جاننا ہے مجھے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 605320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1023-770/SD=2/1443

     شرعی حکم یہ ہے کہ مطلقہ عورت کی لڑکی کے نان و نفقہ کی ذمہ داری شریعت کی رو سے اس کے حقیقی والدپر ہے اور نو سال کی عمر تک پرورش کا حق اس کی والدہ کو حاصل ہے بشرطیکہ وہ لڑکی کے غیر محرم سے نکاح نہ کرے ، ورنہ اس کا حق حضانت ساقط ہوجائے گا، اس سے معلوم ہوا کہ اگر آپ مذکورہ مطلقہ عورت سے نکاح کریں گے تو اس کے نان و نفقہ کی ذمہ داری آپ سے متعلق نہیں ہوگی ، ہاں اگر آپ اپنی خوشی سے خرچ اٹھائیں تو یہ آپ کی طرف سے تبرع ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند