• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 605241

    عنوان:

    دینی طالب علم کا وظائف میں مشغول ہونا كیسا ہے؟

    سوال:

    مفتی صاحب واضح فرما دیں کہ دینی طالب علموں کا مختلف قسم کے اوراد و تسبیحات یا وظائف مثلا مسبعات خضر علیہ السلام وغیرہ میں مشغول ہونا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 605241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1054-833/L=11/1442

     طالب علمی کے زمانے میں اوراد وظائف میں زیادہ مشعول ہونے کو اکابر نے پسند نہیں کیا ہے اور پہلے کے اکابر تو طالب علم کو بیعت کرنے سے بھی گریز کرتے تھے ، بعد کے اکابر اگرچہ بیعت کرلیتے ہیں مگروہ بھی زمانہ طالب علمی تک اس طرف زیادہ اشتغال کو پسند نہیں کرتے ؛ اس لیے اگر کوئی طالب اوراد وظائف میں مشغول ہونا چاہتا ہو تو اس کو چاہیے کہ کسی متبع سنت،عالم شیخ سے مربوط ہوجائے اور ان کے بتائے اشغال واوراد کے مطابق عمل کرے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند