• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 604060

    عنوان:

    گود لیے بچے كے باپ كی جگہ اپنا نام لكھنا؟

    سوال:

    میں نے اپنے بھائی کے بچے کو گود لیا ہے تو کیا والدین میں اپنا نام لکھواسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 604060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:829-660/L=9/1442

     نہیں ؛بلکہ لڑکے کی ولدیت کی جگہ اس کے حقیقی والد کا نام لکھنا ضروری ہوگا ۔

    قال اللہ تعالی: (ادْعُوہُمْ لِآبَائِہِمْ ہُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّہ) (الأحزاب:5) وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من ادعی إلی غیر أبیہ أو تولی غیر موالیہ فعلیہ لعنة اللہ والملائکة والناس أجمعین لا یقبل منہ صرف ولا عدل(مشکاة المصابیح:239، باب حرم المدینة حرسہا اللہ تعالی)،وقال فی روح المعانی: ویعلم من الآیة أنہ لا یجوز انتساب الشخص إلی غیر أبیہ، وعد ذلک بعضہم من الکبائر اہ․ (روح المعانی :21/226)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند