• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 604034

    عنوان: آن لائن تعلیم حاصل کرسکتے ہیں یا نہیں؟ 

    سوال:

    آن لائن تعلیم حاصل کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور جس میں آواز کا پردہ نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 604034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:795-641/L=9/1442

     علم کے حصول کا اصل اور صحیح طریقہ یہی ہے کہ استاذ کے پاس جاکر براہِ راست علم حاصل کیا جائے ؛البتہ اگر آن لائن تعلیم میں پڑھنے یا پڑھانے والوں کی ویڈیو گرافی نہ ہو محض پڑھانے والے کی آواز آتی ہو تو ضرورتا اس سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے اور اگر پڑھانے والی عورت ہے تو بہر حال ایسی جگہ تعلیم سے احتراز کرنا چاہیے کیونکہ اس میں فتنہ کا اندیشہ ہے ۔

    ذکر الإمام أبو العباس القرطبی فی کتابہ فی السماع: ولا یظن من لا فطنة عندہ أنا إذا قلنا صوت المرأة عورة أنا نرید بذلک کلامہا، لأن ذلک لیس بصحیح، فإذا نجیز الکلام مع النساء للأجانب ومحاورتہن عند الحاجة إلی ذلک، ولا نجیز لہن رفع أصواتہن ولا تمطیطہا ولا تلیینہا وتقطیعہا لما فی ذلک من استمالة الرجال إلیہن وتحریک الشہوات منہم، ومن ہذا لم یجز أن تؤذن المرأة. اہ. قلت: ویشیر إلی ہذا تعبیر النوازل بالنغمة.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 406)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند