• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 603177

    عنوان:

    باپ كا انتقال ہوجائے تو تعلیم وتربیت كی ذمہ داری كس كی ہے؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ باپ کے انتقال کے بعد بچے کے سات سال عمر ہونے کے بعد کیا دادا کو پرورش کاحق ہے یا ماں کو اور پھر اس کے بعد کس کو؟

    ۲)کلا بل تکذبون بالدین کی جگہ کلا بلا تکذبین بالدین پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 603177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 529-449/M=07/1442

     (۱) جی ہاں، سات سال کے بعد بچے کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری باپ نہ ہونے کی صورت میں دادا کی ہے، لہٰذا دادا اس بچے کو اپنی تحویل میں لے سکتے ہیں۔

    (۲) نماز دہرا لینی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند