• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 603096

    عنوان: درس نظامی کی کتب یاد کرنے کا کوئی طریقہ بتائیں 

    سوال:

    جناب میرا سوال ہے کہ درس نظامی کی کتب یاد کرنے کا کوئی طریقہ بتائیں اور وظیفہ بتائیں کے یاد ہوجائیں اور سمجھ میں آجائیں۔

    جواب نمبر: 603096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 534-425/D=07/1442

     (۱) دل لگا کر پڑھیں، سبق پڑھنے سے پہلے مطالعہ ضرور کریں جس میں یہ امتیاز ہوجائے کہ کیا سمجھ چکے کیا نہیں سمجھے۔

    (۲) پھر سبق میں استاد کی بات دھیان لگاکر سنیں اور اپنے سمجھے ہوئے کو استاد کی تقریر سے ملائیں کہ جو آپ سمجھے تھے وہی استاد نے سمجھایا یا اس سے مختلف پھر اسے محفوظ کرلیں۔

    (۳) کسی وقت پڑھے ہوئے حصہ کا اعادہ (تکرار) کریں خواہ تنہا یا ساتھیوں کے ساتھ مل کر۔

    (۲) رَبِّ زِدْنِیْ عِلْماً رَبِّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَعُنِیْ۔ ہرنماز کے بعد پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند