معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 602161
سنی کے لئے ایران جاکر تعلیم حاصل کرنا
کیا سنی مسلمان دنیاوی تعلیم کے سلسلے میں ایران جا سکتا ہے ،اگر وہ اپنے عقائد پر مظبوط رہے ؟
جواب نمبر: 602161
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:415-323/sn=6/1442
اپنے دین وایمان کوخطرے میں ڈالنا خلاف احتیاط ہے ؛ باقی اگرکسی کو اپنے اوپر اطمینان ہوکہ وہ اپنے دین وایمان پر قائم رہ کر تعلیم حاصل کرلے گا نیز ناجائز امور سے احتراز بھی کرلے گا تو فی نفسہ وہاں جاکر مباح تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش ہے ۔
مستفاد: عَنْ أَبِیہِ سُلَیْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ, عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَمَّا بَعْدُ, قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -صلی اللہ علیہ وسلم-: مَنْ جَامَعَ الْمُشْرِکَ وَسَکَنَ مَعَہُ فَإِنَّہُ مِثْلُہُ.
قال رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم -: من جامع المشرک) أی: اجتمع معہ فی دار أو بلد، والأحسن أن یقال: معناہ اجتمع معہ، أی: اشترک فی الرسوم والعادة والہیئة والزی، وأما قولہ: (وسکن معہ) علة لہ، أی: سکناہ معہ صار علة لتوافقہ فی الہیئة والزی والخصال (فإنہ مثلہ) نقل فی الحاشیة عن "فتح الودود": فإنہ مثلہ، أی: یقارب أن یصیر مثلًا لہ لتأثیر الجوار والصحبة، ویحتمل أنہ تغلیظ. بذل المجہود، شرح أبی داؤد،9/525، رقم الحدیث:2787، الناشر: مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی للبحوث والدراسات الإسلامیة، الہند.
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند