• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 600926

    عنوان:

    مسجد میں یونیورسٹی کی  كتابوں كا مطالعہ كرنا؟

    سوال:

    میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پڑتا ہو کبھی کبار میرے کمرے میں دوست لوگ بہت شور مچاتے ہیں یا مہمان ہوتے ہیں تو اسی وجہ سے میں کمرے کے اندر سٹڈی نہیں کر سکتا ہو تو مجبوری کی وجہ سے میں مسجد جاکے وہاں سٹڈی کر تا ہو کیا یہ بات اسلام میں جائز ہے ؟یا مجبوری کی وجہ سے میں مسجد میں سٹڈی کرسکتاہو۔اور جو کتابیں ہیں اس میں کوئی تصویر نہیں؟

    جواب نمبر: 600926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 288-223/B=03/1442

     جی ہاں حدودِ شرعیہ میں رہ کر سٹڈی کر سکتے ہیں، مگر خلاف اولیٰ ہے۔ جب آپ مسجد میں جائیں تو مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھ کر اعتکاف کی نیت کر لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند