• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 59656

    عنوان: پرورش کا حق

    سوال: ایک عورت نے اپنے شوہر سے خلع لے لیاہے ، اس شوہر سے اس کو ایک لڑکا ہے ، جسکی عمر چھ ماہ ہے ۔ ماں بچے کو کب تک اپنے پاس رکھ سکتی ہے ، اور کب لڑکا اس کے والد کو دیا جائے گا ، لڑکے کا والد کہتا ہے کہ شرعی اعتبار سے سات سال تک ماں لڑکے کی پرورش میں اپنے پاس رکھ سکتی ہے ،اور یا جب وہ دوسرا نکاح کرکے اپنے نئے شوہر کے گھر چلی جائے تو اب بچہ والد کو دیا جائے ۔ مگر عورت کہتی ہے میرے دوسرے نکاح کے بعد بچہ کی نانی پرورش کرے گی اور سات سال کا پورا ہونے کے بعد بچہ اس کے والد کو دیں گے ۔ اس مسئلہ میں شرعی حکم مطلوب ہے ، رہنمائی فرمائیں۔ برائے مہربانی جواب جلد مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1010-1092/L=9/1436-U عورت کی باتت درست ہے، ماں سے حضانت ساقط ہونے کے بعد پھر یہ حق نانی کو پھر دادی وغیرہ کو حاصل ہوتا ہے۔ قال في الدر المختار: ثم أي بعد الأم․․․ أم الأم․․․ ثم أم الأب (درمختار: ۵/۲۶۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند