• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 58331

    عنوان: تعلیم و تربیعت

    سوال: میرا بیٹا جسکی عمر تقریباً ساڑھے تین سال ہے اسے میں حافظ ،قاری عالم ،مفتی کی تعلیم دلوانا چاہتا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کی اللہ اسے عالم با عمل بنا دیں - آپ سے درخواست ہے کی اس بارے میں رہنمائی فرمائیں- یہ بھی بتا دیں کی بچچے کی تعلیم کی کیا ترتیب ہونی چاہئے اسے میں ابھی سے کس طرح سے لے کر چلوں -ابتدائی تعلیم کے لئے مہینے اسے مکتب مے داخلہ کرا دیا ہے - کیا میں اسے دو-چار کلاس پڑھنے کے لئے کسی اسکول میں بھیج سکتا ہوں- اسکے لئے آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے -

    جواب نمبر: 58331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 511-511/M=6/1436-U اپنے بیٹے کو حافظ وعالم بنانے کا جذبہ لائق تحسین ہے، اللہ تعالیٰ آپ کے نیک ارادے کو قبول فرمائے اور بیٹے کو عالم باعمل بنائے (آمین) ابتدائی تعلیم کے لیے آپ نے بچے کو مکتب میں داخلہ کرادیا ہے یہ اچھا کیا، اسکول بھیجنا مناسب نہیں، بچہ جب ناظرہ قرآن پڑھ لے تو اس کا حفظ شروع ہوجائے اور حفظ کی تکمیل کے بعد فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم شروع ہوجائے، اگر مکتب میں عربی تعلیم کا نظم نہ ہو تو کسی مدرسے میں داخل کرایا جاسکتا ہے، دو تین سال بعد جب ابتدائی تعلیم پختہ ہوجائے تو دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کرادیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند