• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 5760

    عنوان:

    مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر بالغ لڑکی قرآن کی تعلیم حاصل کررہی ہو تو ماہواری کے دنوں میں وہ کیسے قرآن پڑھے گی، ذرا تفصیل سے بتائیں؟

    سوال:

    مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر بالغ لڑکی قرآن کی تعلیم حاصل کررہی ہو تو ماہواری کے دنوں میں وہ کیسے قرآن پڑھے گی، ذرا تفصیل سے بتائیں؟

    جواب نمبر: 5760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 361=361/ م

    ماہواری کے دنوں میں بالغ لڑکی تلاوت قرآن تو بالکل نہیں کرسکتی البتہ حصول تعلیم کی غرض سے بوقت ضرورت اس طرح پڑھنے کی گنجائش ہے کہ پوری آیت ایک ساتھ نہ پڑھے بلکہ ایک ایک کلمہ توڑ توڑ کر پڑھے کما فی البحر وإذا حاضت المعلّمة ینبغي لھا أن تعلم الصبیان کلمة کلمة وتقطع بین الکلمتین علی قول الکرخي الخ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند