معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 56088
جواب نمبر: 56088
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1378-1098/D=12/1435-U (۱) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ جلالی کہاں تھے، حدیث میں تو ان کی یہ شان بیان کی گئی ہے ارحم امتی بامتی ابوبکر یعنی امت میں سب سے زیادہ امت کے ساتھ رحمدلی اور نرمی کرنے والے ابوبکر ہیں۔ بچہ کو ہومیوپیتھک کی دوا کھلائیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ (۲-۳) نام بزرگان دین صحابہٴ کرام اور حضرات انبیاء کے ناموں کے مطابق رکھنا مستحسن ہے، اللہ تعالیٰ نے ہربچہ کی طبیعت اور مزاج الگ رکھی ہے، پھر خاندان (ماں باپ کے مزاجوں کا اثر) ماحول کو بھی اس میں دخل ہوتا ہے، نام کا اثر تو بہت دور دراز کی چیز ہے، دوسرے قومی اثرات کے سامنے اس کا کوئی درجہ نہیں، جس سے یہ نتیجہ نکالا جائے، ہاں بزرگوں اور صحابہٴ کرام کے نام پر نام رکھنے میں یہ نیت کرلی جائے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اچھے اوصاف بچہ میں پیدا فرمادیں، تو مستحسن ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند