• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 56028

    عنوان: نومولودبچے کے کان ميں لائیو فون کال کے ذریعےاذان اور اقامت

    سوال: نومولودبچے کے کان میں ایک بزرگ مولانا صاحب نے دوسری جگہ سے لائیو فون کال کے ذریعے اذان اور اقامت دی،،والد نے فون کو بچے کے کان کے پاس رکھا،کیا یہ اذان اور اقامت شرعی اعتبار سے درست ہے یا دوبارہ بچے کے کان میں اذان اور اقامت دینا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 56028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1594-1084/L=12/1435-U اعلیٰ اور بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ بچہ کے کان میں براہ راست اذان واقامت کے کلمات کہے جائیں؛ البتہ اگر لائیو فون کے ذریعے دور سے بچے کے کان میں اذان واقامت کے کلمات کہہ دیئے گئے تو یہ اذان واقامت کافی ہوگئی اب دوبارہ بچے کے کان میں اذان واقامت کہنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند