• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 55505

    عنوان: کیا عیسائی اسکول میں پڑھنا صحیح ہے؟

    سوال: میرا بیٹا سید عارج حسن دہلی کے اسکول سمر فیلڈ (انگلش میڈیم ․․․․مخلوط تعلیم ہے) میں پڑھ رہا ہے، پانچویں کلا سے اس اسکول میں سنسکرٹ شروع گئی ہے، سنسکرت کی کتاب میں پہلا سبق ایک نظم ہے جس میں سوریہ دیوتا کو․․․․․ مانگنے کے لیے کہناجاتاہے، باقی پوری کتاب میں کوئی اور نظم اس طرح کی نہیں ہے جس میں شرکیہ جملہ ہو ، میں نے اپنے بیٹے کو کہا ہے کہ تم اس سبق کو نہیں پڑھو اور اگر کوئی سوال آتاہے اس سبق سے تو چھوڑ دو ، اس نے ایسا ہی کیا ، یہی نظم اس کو ہردن اسکول سروع ہونے سے پہلے پڑھایا جاتاہے مگر میرا بیٹا اس کی جگہ پہ پہلا اور دوسرا کلمہ پڑھتارہتاہے۔ میرا سوال یہ ہے : (۱) کیا اس اسکول میں پڑھنا صحیح ہے؟ (۲) اور کوئی ایسا اسکول جس میں انگلش اچھی ہو یہاں پہ نہیں ہے؟ (۳) کیا عیسائی اسکول میں پڑھنا صحیح ہے؟ (۴) ہر ایک اسکول جمعہ کے دن بھی ہوتاہے کیا جمہ کے دن اسکول بھیجنا صحیح ہے؟ کیوں کہ اگر چے اسکول جاتے ہیں تو جمعہ کی نماز چھوٹ جاتی ہے۔ مہر بانی کرکے شرعی حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 55505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1729-1455/B=11/1435-U شرکیہ جملہ کو نہ پڑھے اور آگے پیچھے پڑھے تو اس کی گنجائش ہے، مگر جب ہرروز اسکول شروع ہونے سے پہلے وہ نظم پڑھائی جاتی ہے تو بچہ کہاں تک پرہیز کرسکے گا، کسی نہ کسی دن وہ بھی اسی میں رنگ جائے گا۔ اس لیے احتیاط یہ ہے کہ ایسے ماحول سے بچوں کو بچایا جائے۔ (۲) انگلش زبان کی لالچ میں اپنا ایمان کھوبیٹھنا یہ بڑے خسارے کی بات ہے۔ اپنے ایمان کی حفاظت جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ (۳) عیسائی اسکول میں بچوں کو عیسائی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ (۴) سب مسلمان بچے جمعہ کے دن جمعہ پڑھنے کے لیے ایک گھنٹہ کی چھٹی لے لیا کریں، اسکول کے کلاس کی وجہ سے فرض نماز جمعہ کا چھوڑنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند