• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 51490

    عنوان: اگر بچیوں کو ترجمہ بھی یاد کرادیا جائے تواس میں کوئی حرج ہے كیا؟

    سوال: الحمد للہ، میں حافظہ ہوں،بچیوں کو قرآن پڑھاتی ہوں اور نماز کی کتاب و دعائیں بھی تو نماز و کلمہ وغیرہ کا ترجمہ بھی یاد کرواتی ہوں۔ کسی نے منع کیا ہے کہ بچیوں کو ترجمہ یاد نہیں کروانا چاہئے ، میں نے کہا کہ میں اس لیے یاد کرواتی ہوں کہ بچیوں کو بھی پتا ہو کہ جو پڑھتی ہیں اس کا ترجمہ کیا ہے ۔ آپ بتائیں کہ کیا بچیوں کو ترجمہ یا دکروانا ٹھیک ہے کہ نہیں؟ میں نے جس مدرسے میں حفظ کیا ہے وہاں بھی بچیوں کو ترجمہ یاد کروایا جاتاہے۔

    جواب نمبر: 51490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 671-560/B=5/1435-U اگر بچیوں کو ترجمہ بھی یاد کرادیا جائے تواس میں کوئی حرج نہیں، جن صاحب نے منع فرمایا ہے، وہ ہماری سمجھ میں نہیں آیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند