• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 5148

    عنوان:

    جامعات البنات کا کیا حکم ہے؟ (۲) جامعات البنات میں مرد حضرات کا بھی پڑھانا درست اور صحیح ہے یا صرف خواتین پڑھائیں؟ (۳) جامعات البنات کا نصاب کیا ہونا چاہیے؟ (۴) جامعات البنات کی شرائط کیا ہونی چاہئیں؟

    سوال:

    (۱) جامعات البنات کا کیا حکم ہے؟ (۲) جامعات البنات میں مرد حضرات کا بھی پڑھانا درست اور صحیح ہے یا صرف خواتین پڑھائیں؟ (۳) جامعات البنات کا نصاب کیا ہونا چاہیے؟ (۴) جامعات البنات کی شرائط کیا ہونی چاہئیں؟

    جواب نمبر: 5148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 488/ د= 443/ د

     

    (۱) دینی تعلیم عورتوں کی بھی ضروری ہے، گھر پر اس کا انتظام دشوار ہو، تو پردہ کے اہتمام کے ساتھ صحیح عقائد والی دین دار خواتین کے ذریعہ تعلیم جی جائے تو اس میں کوئیحرج نہیں ہے۔ اور بہتر یہ ہے کہ لڑکیاں محارم کی نگرانی میں صبح مدرسہ جائیں اور شام کو گھر لوٹ آئیں۔

    (۲) بالغ یا قریب البلوغ لڑکیوں کو پڑھانے والی عورتیں ہونی چاہئیں، مردوں کا پڑھانا خواہ پردہ سے ہو فتنہ سے خالی نہیں ہے، اس لیے احتیاط اولیٰ ہے۔

    (۳) قرآن پاک ناظرہ تصحیح کے ساتھ مع حفظ سُور (ب) دینیات عقائد کی ضروری باتیں اولاً اختصاراً پھر تفصیلاً عبادات؛ نماز، روزہ، حج، زکاة، طہارت وغیرہ کے مسائل (ج) معاملات، معاشرت، اخلاقیات (د) اصول حفانِ صحت (ہ) خانگی ضروری ہنر وسلیقہ (و) امور خانہ داری (ی) بقدر ضرورت ہندی، حساب،انگریزی وغیرہ، امور پر مشتمل کتابیں جو معتمد و مستند علماء کی لکھی ہوئی ہوں، ان کتابوں کی تجویز مقامی علماء کے مشورہ سے کریں۔

    (۴) شرائط سے آپ کی مراد کیا ہے؟ اس کو وضاحت سے لکھئے، تو جو شرط خلاف شرع ہوں گی ان کی نشاندہی کردی جائے گی۔ ان شاء اللہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند