معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 51275
جواب نمبر: 51275
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 550-458/H=4/1435-U علیحدگی سے کیا مراد ہے؟ ویسے ہی میکہ وغیرہ جاکر علیحدہ رہنے لگی یا آپ نے طلاق دیدی؟ اگر طلاق دیدی ہے تو نو سال عمر والے بیٹے کو تو ابھی اور چھ سال عمر والے کو ایک سال بعد اپنے پاس رکھ کر آپ ان کی پرورش دیکھ ریکھ تعلیم وتربیت وغیرہ کا انتظام کریں، لڑکے کی عمر سات سال کی ہوجانے پر لڑکے کی ماں کا حق پرورش شرعاً ختم ہوجاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند