• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 47808

    عنوان: کیا اسلام بچہ گود لینے کی اجازت دیتا ہے؟ قرآن اور حدیث کا حوالہ دیں۔

    سوال: کیا اسلام بچہ گود لینے کی اجازت دیتا ہے؟ قرآن اور حدیث کا حوالہ دیں۔

    جواب نمبر: 47808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1230-1230/M=11/1434-U اسلام میں بچہ گود لینا منع نہیں ہے، اگر کوئی کسی دوسرے شخص کے بچہ کو ہمدردی، رحمدلی اور خیرخواہی کے جذبے سے اپنی تربیت میں رکھ کر پرورش کرنا چاہے اور بچہ کے اولیاء کو اس پر کوئی اعتراض نہ ہو تو اس کی اجازت ہے، وہ بچہ گود لے سکتا ہے، البتہ اس کو حقیقی اور صلبی اولاد سمجھنا اور صلبی اولاد کے احکام اس پر جاری کرنا ناجائز اور غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند