• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 47664

    عنوان: بچی کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان دی جائے گی یا نہیں؟

    سوال: بچی کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان دی جائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 47664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1278-1262/N=11/1434-U بچہ یا بچی کی ولادت پر اس کے دائیں کان میں اذان کہنا اور بائیں کان میں اقامت کہنا مستحب ہے، اس سے بچی یا بچہ ام الصبیان: مسان کی بیماری سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ اعلاء السنن ﴿۷۱: ۳۲۱﴾ میں حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: من وُلد لہ مولودٌ فأذّن في أذنہ الیمنی وأقام في أذنہ الیسری لم تضرہ أم الصبیان ﴿بحوالہ ابن السني﴾


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند