معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 4664
ویڈیو بیانات دیکھنے میں کوئی شرعی قباحت ہے کیا؟
میرے پاس ذاتی کمپیوٹر ہے میں اس میں دینی کتابیں پڑھتا ہوں اور دینی موضوعات پر علماء کے ویڈیو بیانات سنتا ہوں، جس میں علماء کی تصویریں بھی ہوتی ہیں۔سوال یہ ہے کہ اس طرح کے ویڈیو بیانات دیکھنے میں کوئی شرعی قباحت ہے یا نہیں؟ مثلاً ابھی ابھی دہشت گرد مخالف کل ہند کانفرنس ہوئی اس کی ویڈیو سی ڈی ہمارے پاس آئی ہے تو کیا اس طرح کی ویڈیو سی ڈی دیکھنا درست ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 4664
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 150=1177/ ب
بیانات بلا تصویر دیکھنے کی گنجائش ہے تصویر کے ساتھ دیکھنا مکروہ ہے۔ دینی موضوعات کی کتابیں پڑھنے میں کوئی دقت نہیں ہے، ویڈیو کے بجائے آپ کتابیں مطالعہ کیجئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند