• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 46107

    عنوان: لڑکا بالغ ہونے کے بعد اس کو نکاح کرکے دینا باپ کے ذمے واجب ہے یا نہیں؟ حوالہ کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں؟

    سوال: لڑکا بالغ ہونے کے بعد اس کو نکاح کرکے دینا باپ کے ذمے واجب ہے یا نہیں؟ حوالہ کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں؟

    جواب نمبر: 46107

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 930-708/D=8/1434 لڑکے کے بالغ ہونے کے بعد اس کے نکاح میں والدین کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے جب کہ لڑکا، بیوی کی کفارت کرنے پر قادر اور خود شادی کی ضرورت محسوس کرتا ہو ایسی صورت میں اگر بلاوجہ شرعی والدین رکاوٹ بنیں گے اور لڑکا کسی گناہ میں مبتلا ہوگیا تو اس کا گناہ والدین کو ہوگا، لڑکا جب شادی کے لائق ہوجائے تو ولی کی حیثیت سے باپ کے لیے رشتہ کی فکر کرنا اور شادی کا انتظام کرنا مناسب اور ضروری ہوجاتا ہے، بہرصورت واجب ہونے کی بات نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند