• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 43755

    عنوان: بغیر غسل کیے میری بیوی بچی کو دودھ پلانا

    سوال: اپنی بیوی سے ہمبستری کرنے کے دوران میری آٹھ ماہ کی بیٹی ہے وہ اٹھ جائے تو بغیر غسل کیے میری بیوی بچی کو دودھ پلاسکتی ہے یا نہیں؟ آپ حضرات سے اپیل ہے کہ آپ مجھے اس مسئلے کے بارے میں آگاہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 43755

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 257-257/M=2/1434 بیوی بغیر غسل کیے بچی کو دودھ پلاسکتی ہے، لیکن اگر بچی زیادہ پریشان نہ کررہی ہو اور جلد غسل کرلینا ممکن ہو تو غسل کرکے پلانا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند