• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 38455

    عنوان: بچچہ گود لینا

    سوال: میں انڈیا سے تعلق رکھتاہوں اور کچھ سالوں کے لئے کام کے سلسلے میں امریکا آیا ہوا ہوں، مجھے ایک ۴ سالہ لڑکی بھی ہے اور اب ہم میاں بیوی نے فیصلہ کیا ہے کی یہاں ایک لڑکا جس کو پرورش کی ضرورت ہو، آیا وہ یتیم ہو یا پھر لاوارث ہو، یا جس کے ماں باپ نے اسے پالنے سے انکار کر دیا ہو، گود لیا جائے چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، ثواب کی خاطر، اس بارے میں شریعت کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔ مہر بانی فرما کر جواب دیں، جزاک اللہ.

    جواب نمبر: 38455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 848-699/B=5/1433 آپ کسی بھی یتیم، یا لاوارث کو گود لے سکتے ہیں، جب آپ مسلمان ہیں تو وہ بچہ بھی مسلمان ہوگا، آپ کی تربیت وہدایت میں رہے گا تو اسلامی زندگی اختیار کرے گا۔ ان شاء اللہ آپ کو ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند