معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 36159
جواب نمبر: 3615901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 49=37-1/1433 باپ زیادہ حق دار ہے وہ خود رکھ سکے تو خیر ورنہ علمائے کرام سے معلوم کرکے اچھا نام تجویز کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ڈگری کی طالبہ اور پرائیویٹ معلمہ ہوں۔ الحمد للہ، میں ہمیشہ اپنے ابا کا حکم مانتی ہوں، میرے ابا تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں، لیکن اتنی سکتی نہیں ہے۔ میں نے آپ کا فتوی پڑھا کہ بغیر شرعی پردہ کے پڑھنا یا پڑھا جائز نہیں ہے۔ اور ایک تبلیغی بھائی سے سنا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کبھی تعلیم دینے یا حاصل کرنے کے لیے گھر سے باہر قدم نہیں رکھے تھے۔ اب میری خواہش ہے کہ میں بھی گھر میں رہ کر اپنی اصلاح اور گھر کے کام کاج کروں، مگر میرے ابا اور بھائی اس کی اجازت نہیں دیں گے، وہ مجھے اور پڑھانا چاہیں گے۔ میں کیا کروں؟ دعاکریں کہ اللہ تعالی مجھے ہر حال میں اخلاص اور استقامت دے اور اپنے نیک بندوں میں شامل کرے، آمین۔
1968 مناظرمیرے
علاقہ میں ایک مولانا و مفتی ہیں، وہ بہت اچھی طرح انگریزی لکھتے اور بولتے ہیں۔
وہ ہماری مسجد کے امام و خطیب ہیں۔ وہ میرے قریبی ساتھی ہیں اور وہ بہت زیادہ مخلص
ہیں۔ انھوں نے غریب مسلم بچوں کے لیے اسلامی ماحول کے ساتھ ایک انگلش میڈیم اسکول
کھولنے کامنصوبہ بنایا ہے۔ اسکول ان کو پرائمری اور اعلی تعلیم مہیاکرائے گا۔
اسکول کا ماحول مدرسہ جیسا ہوگا اورطلباء کا لباس کرتا، پائجامہ اور ٹوپی ہوگا۔ وہ
ان سے ان کی مالی حیثیت کے اعتبار سے فیس لیں گے، اگر کوئی فیس نہیں ادا کرسکتا ہے
تو وہ اس کو اسکول کے فنڈ سے ادا کریں گے، اور اگر کوئی شخص آدھی فیس ادا کرسکتا ہے
یا اس سے بھی کم تب بھی بقیہ اسکول کے فنڈ سے ادا کی جائے گی۔ وہ مجھ سے مدد کے لیے
کہہ رہے ہیں۔ میں ان کے اسکول کے لیے اپنا مکان وقف کرنا چاہتا ہوں۔ کیا میں ایسا
کرسکتا ہوں؟ اگر نہیں ، تو میں ان کے اسکول کا کسی اور ذریعہ سے کیسے تعاون کرسکتا
ہوں؟ میں یہ اس لیے معلوم کررہا ہوں کیوں کہ یہ اپنی نوعیت کا واحد مدرسہ ہوگا۔ میرے
شہر کے علماء نہ تو ان سے اتفاق کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی مخالفت کرتے ہیں۔ برائے
کرم میرے سوالات کا قرآن اور حدیث کے حوالہ سے جواب عنایت فرماویں، میں ان کو
سمجھنے کی کوشش کروں گا۔
اسلام کی بنیادی تعلیمات پر مشتمل نصاب كی رہنمائی فرمائیں
6691 مناظراساتذہ کو ناراض کرکے علمی استفادے كی غرض سے بڑے مدرسے میں جانا كیسا ہے؟
4613 مناظرمیری
ایک بیٹی جو کہ ایک سال دس مہینے کی ہے اس کا نام علی جاہ فاطمہ ہے۔ اس کو ناخون
سے دوسروں کو نوچنے کی عادت ہے۔ کھیلتے کھیلتے اچانک سے نوچنا شروع کردیتی ہے۔
میرے ساتھ اور اپنی ماں کے ساتھ بھی اس طرح کرتی ہے اور دوسرے بچوں کے ساتھ بھی
ایسا ہی کرتی ہے۔ ہم نے اس کو بہت سمجھانے کی کوشش کی پر اس کی سمجھ میں نہیں آتا۔
برائے مہربانی اس کی اصلاح کا طریقہ بتادیں۔ کیا ہم اس پر سختی کریں یا کوئی وظیفہ
پڑھ کر اس پر دم کریں؟ اس کی یہ عادت ہمیں بہت پریشان کرتی ہے۔ کیوں کہ ابھی میری
دوسری بیٹی ہوئی ہے جو کہ کچھ دنوں کی ہے اس کو بھی یہ اسی طرح ناخون سے نوچتی ہے۔
(۲)کیا اس کا نام علی جاہ فاطمہ صحیح ہے کہیں
اس نام کی وجہ سے تو ایسا نہیں کرتی؟ جواب دے کر احسان فرماویں۔
یتیموں پر جو خرچ ہوا ہے ، چچا کا بعد میں ان کے مال سے لینا
11937 مناظر