• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 31104

    عنوان: بچہ کی کس عمر تک ختنہ کیا جانا چاہئے؟ کیا غیر مسلم سرجن سے ختنہ کرایا جاسکتا ہے؟

    سوال: بچہ کی کس عمر تک ختنہ کیا جانا چاہئے؟ کیا غیر مسلم سرجن سے ختنہ کرایا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 31104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 518=518-5/1432

    (۱) بعض فقہاء نے سات سال اور بعض نے نو سال کا وقت تجویز کیا ہے، بلوغ سے پہلے پہلے جب بچہ میں تحمل کی طاقت ہوجائے ختنہ کردینا چاہیے۔ (۲) گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند