• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 30698

    عنوان: میں نے سناہے کہ مسلمان کا ہر کام عبادت بن سکتاہے اگر اس کی نیت ٹھیک ہو ؟ میں انجینئرنگ کی پڑھائی کررہا ہوں، میں کیا نیت کروں کہ میں میرا کالج کا پڑھنا بھی عبادت بن جائے اور ثواب کا باعث ہو؟

    سوال: میں نے سناہے کہ مسلمان کا ہر کام عبادت بن سکتاہے اگر اس کی نیت ٹھیک ہو ؟ میں انجینئرنگ کی پڑھائی کررہا ہوں، میں کیا نیت کروں کہ میں میرا کالج کا پڑھنا بھی عبادت بن جائے اور ثواب کا باعث ہو؟

    جواب نمبر: 30698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):421=313-3/1432

    اگر آپ انجینئرنگ کی پڑھائی کرتے وقت یہ نیت کرلیں کہ میں اس کی وجہ سے رزق حلال کماوٴں گا اور قوم وملت کی خدمت کروں گا تو آپ کا انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنا بھی عبادت ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند