معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 2731
کیا کوئی حافظ قرآن کسی عمری رسیدہ عورت کو (آپس میں بھائی بہن سمجھ کر) تجوید (نورانی قاعدہ) پڑھا سکتاہے، اسے پردہ میں رہ کرقرآن سیکھنے کا بہت شوق ہے کسی اور سے سیکھنے کا اس کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔برا ہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
جواب نمبر: 273121-Oct-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 39/ ھ= 39/ ھ
دورانِ تعلیم شروع سے اخیر تک ہرسبق میں اس عمر رسیدہ خاتون کا شوہر یا بالغ محرم مثلاً بیٹا، حقیقی بھائی وغیرہ موجود رہے اور کسی قسم کے فتنہ کااندیشہ بھی نہ ہو فرضی رشتہ (بھائی بہن) سمجھنے یا قرار دینے سے جواز کا حکم نہیں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بالغہ قریب البلوغ یعنی مراہقہ اورمشتہات لڑکیوں کا اقامتی مدرسہ درست ہے یا نہیں؟ اگر درست ہے تو کس صورت میں؟ اوراگر درست نہیں تو مفاسد اور وجوہ کیا ہیں؟ مدلل و مفصل جواب مرحمت فرمائیں۔
3450 مناظرمیرے
علاقہ میں ایک مولانا و مفتی ہیں، وہ بہت اچھی طرح انگریزی لکھتے اور بولتے ہیں۔
وہ ہماری مسجد کے امام و خطیب ہیں۔ وہ میرے قریبی ساتھی ہیں اور وہ بہت زیادہ مخلص
ہیں۔ انھوں نے غریب مسلم بچوں کے لیے اسلامی ماحول کے ساتھ ایک انگلش میڈیم اسکول
کھولنے کامنصوبہ بنایا ہے۔ اسکول ان کو پرائمری اور اعلی تعلیم مہیاکرائے گا۔
اسکول کا ماحول مدرسہ جیسا ہوگا اورطلباء کا لباس کرتا، پائجامہ اور ٹوپی ہوگا۔ وہ
ان سے ان کی مالی حیثیت کے اعتبار سے فیس لیں گے، اگر کوئی فیس نہیں ادا کرسکتا ہے
تو وہ اس کو اسکول کے فنڈ سے ادا کریں گے، اور اگر کوئی شخص آدھی فیس ادا کرسکتا ہے
یا اس سے بھی کم تب بھی بقیہ اسکول کے فنڈ سے ادا کی جائے گی۔ وہ مجھ سے مدد کے لیے
کہہ رہے ہیں۔ میں ان کے اسکول کے لیے اپنا مکان وقف کرنا چاہتا ہوں۔ کیا میں ایسا
کرسکتا ہوں؟ اگر نہیں ، تو میں ان کے اسکول کا کسی اور ذریعہ سے کیسے تعاون کرسکتا
ہوں؟ میں یہ اس لیے معلوم کررہا ہوں کیوں کہ یہ اپنی نوعیت کا واحد مدرسہ ہوگا۔ میرے
شہر کے علماء نہ تو ان سے اتفاق کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی مخالفت کرتے ہیں۔ برائے
کرم میرے سوالات کا قرآن اور حدیث کے حوالہ سے جواب عنایت فرماویں، میں ان کو
سمجھنے کی کوشش کروں گا۔
میں اتر دیناجپور کا رہنے والا ہوں۔ میں جہاں رہتاہوں وہاں پر لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی اٹھارہ سال سے پہلے ہی کروادیتے ہیں۔ پوری طرح جسم میں بالیدگی ہونے سے پہلے شادی کرنے کی وجہ سے لڑکیاں بچہ جنم دیتے وقت کافی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے اور بچہ بھی چھوٹا پیدا ہوتا ہے۔ جیسا کہ اسلام میں ماں باپ یا ولی کا پہلا فرض اولاد کو تعلیم دلانا ہوتا ہے، اس تعلیم کا معیار کیا ہونا چاہیے؟ ایک ?لڑکی کو تعلیم یافتہ? ہونے سے کیا مطلب ہے؟ ایک لڑکی اگر پڑھنا چاہے اور ماں باپ اس کو نہیں پڑھوائیں،اور بغیراس کی مرضی جانے اس کی شادی دلادیں تو کیاماں باپ کاایساکرنا صحیح ہے؟تعلیم یافتہ عورت شوہر کی عزت اور بال بچوں کی پرورش اور اپنے مذہب کے سارے فرائض کو صحیح ڈھنگ سے انجام دے سکتی ہے۔ یہ بات کہاں تک اسلامی نقطہ سے صحیح ہے؟
2250 مناظرعلم دین حاصل کرنے کا طریقہ
10112 مناظرنئی شادی شدہ عورت کے لیے کوئی بہترین کتاب بتادیں؟
4176 مناظرحضرت ہم لوگ امریکہ میں رہتے ہیں یہاں
ننانوے فیصد تعلیمی ادارے مخلوط ہیں۔ کیا ہم لوگ وہاں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں یا نہیں؟
بچوں کے تمام اسکول مخلوط تعلیم والے ہیں کچھ اسلامک اسکول بھی ہیں چو کہ پرائیویٹ
ہیں او روہ بھی مخلوط تعلیم کے ہیں اور بہت مہنگے ہیں یعنی بہت فیس ہے ان کی جوکہ
ایک عام آدمی کے بس میں نہیں ہے۔ ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے آپ ہماری رہنمائی
فرماویں کہ تعلیم کا حصول کیسے کیا جائے خاص طور پر بچوں کی تعلیم کا کیا کیا
جائے؟
نوکری کی خاطر جوعلم حاصل کیا جائے، اس علم کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ ایک حدیث پاک جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ جوعلم دنیا حاصل کرنے کے لیے حاصل کیا جائے ناپسندیدہ ہے۔
3627 مناظر