معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 2555
نوکری کی خاطر جوعلم حاصل کیا جائے، اس علم کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ ایک حدیث پاک جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ جوعلم دنیا حاصل کرنے کے لیے حاصل کیا جائے ناپسندیدہ ہے۔
نوکری کی خاطر جوعلم حاصل کیا جائے، اس علم کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ ایک حدیث پاک جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ جوعلم دنیا حاصل کرنے کے لیے حاصل کیا جائے ناپسندیدہ ہے۔
جواب نمبر: 255530-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1618/ ھ= 1260/ ھ
نوکری کی خاطر جو علم حاصل کیا جاتا ہے وہ درحقیقت علم نہیں بلکہ کمائی کا فن ہے، علم کا حقیقی مصداق علم دین ہی ہے، علم دین کو دنیا کمانے کی نیت سے حاصل کرنا سخت مکروہ و مذموم ہے، احادیث شریفہ میں اس پر وعید شدید وارد ہوئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مسلمان عورت کا سرکاری اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے کام کرنا کیسا ہے؟
3592 مناظرپیدائش كے بعد بچے كے كان میں اذان و اقامت كہنا مسنون ہے
23950 مناظرمیرا لڑکا چھ سال کا ہے۔ وہ میرا دوسرے
نمبر کا لڑکا ہے۔ جب اس کی پیدائش ہوئی تھی تو وہ بہت زیادہ تندرست اور خوبصورت
تھا۔جب وہ پانچ ماہ کا ہوا تو اچانک بہت زیادہ دبلا ہوگیا اور لاغر ہوگیا اور
وٹامن ڈی کی کمی محسوس کی گئی۔ اگر چہ وہ صرف ماں کے دودھ پر ہی تھا اور اس کے
اندراس کمی کی کوئی وجہ نہیں تھی ۔ وہ شروع سے ہی بہت زیادہ چڑچڑا اور چلانے والا
بچہ تھا۔اور ایک عمدہ دن میں بظاہر کسی معقول وجہ کے بغیر چلانا شروع کیااور میں
اداسی اور افسردگی کا شکار ہوگئی اور دماغی عارضہ لاحق ہوگیا، اور مجھے اپنے
والدین کے گھر جانا پڑا کیوں میں ایک ساتھ اپنے گھر، بچوں او رشوہر کی دیکھ بھال
کرنے سے معذور تھی۔ اور اسی وقت میں اور میرے شوہر ایک دوسرے سے پریشانی رکھنا
شروع کردئے۔ میں نے ایک مفتی صاحب سے پوری صورت حال بتائی تو انھوں نے کہا کہ میں
سایہ کے اندر ہوں یا کچھ اس طرح کی چیز، لیکن میں اس کے علاج کے لیے نہیں گئی
انھوں نے مجھ سے کہا کہ اس کے لیے ان کو قمیص وغیرہ کی ضرورت ہوگی۔ یہ بات تقریباً
ساڑھے پانچ سال پہلے واقع ہوئی ، میرا لڑکا اپنی صحت کو قابو میں نہ کرسکا تب سے
وہ معنی خیز انداز سے اپنی عمر کے اعتبار سے پستہ قد اور دبلا ہے۔ .........
الحمد للہ میرا بچہ حفظ کررہا ہے لیکن لگ بھگ چارسال سے کررہا ہے۔ میں چاہ رہا تھا کہ وہ جلدی حفظ مکمل کرکے اسکول کی تعلیم پھر مدرسہ کی تعلیم پوری کرے تاکہ آنے والے دنوں میں اسلام کی دعوت وہ غیر مذہبوں میں کرے۔ اور دنیا کو یہ بتائے کہ اسلام مذہب ایک پرامن مذہب ہے۔ قرآن کریم پوری انسانیت کے لیے اتارا گیا ہے۔ بچپن کا حافظہ کافی تیز ہوتا ہے چونکہ مجھے میرے بچوں کا کافی علم دلانا ہے اس لیے اگر حفظ قرآن شریف آدھے میں روک دے تو کیا یہ گناہ کا کام ہوگا؟
2098 مناظرحضور علیہ السلام یا کسی صحابی سے کسی طالب علم کو سبق یاد نہ ہونے پر ہاتھ یا لکڑی سے مارنے کا ثبوت ملتا ہے؟ (۲) حضور علیہ السلام یا کسی صحابی سے کسی طالب علم کو شرارت کرنے پر ہاتھ یا لکڑی سے مارنے کا ثبوت ملتا ہے؟(۳) حضور علیہ السلام اسی طرح صحابہ کے زمانہ میں طالب علم کو سبق یاد نہہونے پر اور شرارت کرنے پر کیا سزا دی جاتی تھی؟
3462 مناظربچے کو غیرمقلد مدرسہ میں داخل کرنا کیسا ہے ؟
1547 مناظر